ابنا: علی اصغر سلطانیہ نے ایٹمی ٹکنالوجی کے حصول کو ایران کا مسلمہ حق قراردیا۔ علی اصغر سلطانیہ نے آئي آر آئي بی سے گفتگو میں کہا کہ ہم نےاپنے جواں سائنس دانوں کی محنت سے ایٹمی ٹکنالوجی میں اس حدتک ترقی کرلی ہےکہ ہم ایٹمی ٹکنالوجی برآمد کرسکتےہیں۔ سلطانیہ نے کہا کہ ناوابستہ تحریک اور گروہ ستتر نے جو دنیا میں اہم پوزیشن کے حامل ہيں ایران کے ایٹمی پروگرام کی بھرپور حمایت کی ہے اور ان ہی حمایتوں کے باعث عالمی سطح پر امریکہ کو ناکامیوں اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بوشہر ایٹمی ری ایکٹر کا جاپان کے ری ایکٹروں سے موازنہ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو زلزلے سے کسی طرح کا خطرہ لاحق نہیں ہے اور اس کی حفاظت کے لئے اعلی ترین معیارات پر کام کیا گيا ہے اور کئي سیفٹی کوروں coversکے باوجود ایک اضافی کور بھی لگایا گيا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110